ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں 6.3شدت کا زلزلہ

Apr 25, 2025 | 19:55:PM
ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں 6.3شدت کا زلزلہ
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی علاقوں میں محسوس کئے گئے، جس کی گہرائی 23 کلو میٹر تھی۔ تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان