وزیر داخلہ کی صدر مملکت سے ملاقات، قومی سلامتی پر بریفنگ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بریف کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے بروقت قومی اقدامات اور فیصلوں کو سراہا۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے تمام فیصلے قوم کے دل کی آواز ہیں، قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستانی قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پوری قوم سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی حج کوٹہ ،عازمین کیلئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائیگا،وزیراعظم