نجی حج کوٹہ ،عازمین کیلئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائیگا،وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)67 ہزار عازمین کے حج سے ممکنہ محرومی کےمعاملہ پر وفاقی وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں کی وزیر اعظم سے ملاقات، وفد نےوزیراعظم سے عازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے مدد مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور، سینٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور نجی حج آپریٹرز کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، وفد نے وزیراعظم سے درخواست کی عازمین حج کے معاملے پر کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نجی کوٹے کے عازمین کے لیے سعودی حکام سے اجازت لیں ،وفاقی وزیر سردار یوسف،چئیرمین مولانا عطاء الرحمان رکن کمیٹی بشریٰ بٹ اور ہوپ کے نمائندوں نے وزیراعظم کو موقف سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے نجی اسکیم کے عازمین کے معاملے پر ہر ممکن تعاون اور کوششوں کی یقین دہانی کرادی۔پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے۔نجی اسکیم کے عازمین حج کے لئے سعودی حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ معاملے کے حل کے لئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔حج بحران پر وزیراعظم کا نجی آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور حکام پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد امیتابھ بچن کی ٹویٹ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا،بھارتی ناراض