فواد خان کی فلم"عَبیر گُلال"کے گانےیوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیئے گئے

Apr 25, 2025 | 14:12:PM
فواد خان کی فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی سپراسٹار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم"عَبیر گُلال"کے گانوں کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

پہلگام واقعہ کے بعد سے فواد خان اور وانی کپور کی فلم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں فلم کی بھارت میں ریلیز بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر"عبیر گلال" کے بین کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہاہے اور فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ جس کے بعد اب فلم کے گانے "خُدایا عشق" اور "انگریزی رنگ رسیا" جو یوٹیوب انڈیا پر دستیاب تھےاب ہٹا دیے گئے ہیں، یہ گانے پروڈکشن ہاؤس اور سریگاما کے آفیشل چینلز پر اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

اس فلم کا ایک اور گانا 24 اپریل کو ریلیز ہونا تھا جسے ریلیز نہیں کیا گیا،تاہم اس حوالے سے اب تک فلم کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

فلم"عبیر گلال" کی ہدایت کاری آرتی ایس بگڑی کی ہے جبکہ اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں فوادخان اوروانی کپورکے علاوہ  ردھی ڈوگرا، لیزا ہیڈن، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی اور راہول ووہرا بھی شامل ہیں۔