منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Apr 25, 2025 | 12:26:PM
منی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی ہائیکورٹ نے جمعرات کے روز بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جس میں انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت شکایت کو چیلنج کیا ہے۔

اداکارہ کیخلاف اس کیس کا تعلق جیل میں قید ان کے مبینہ دوست سکیش چندرشیکھر سے قیمتی تحائف وصول کرنے سے متعلق ہے۔

جسٹس انیش دیال نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔جیکولین کی نمائندگی سینئر وکیل سدھارتھ اگروال نے کی جبکہ ای ڈی کی جانب سے اسپیشل کاؤنسل زوہیب حسین عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران جیکولین فرنینڈس کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر ای ڈی کے مطابق رقم 15 افراد میں تقسیم ہوئی تو سبھی پر منی لانڈرنگ کا اطلاق ہونا چاہیے،مشکوک شخص سے مالی لین دین کا مطلب ہمیشہ منی لانڈرنگ نہیں ہوتا۔

اداکارہ کے وکیل نے دلائل دیئے کہ جیکولین کو سکیش کے مجرمانہ پس منظر سے صرف ایک اخبار کی رپورٹ سے جوڑا جا رہا ہے، جو کافی نہیں، مشہور شخصیت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ جیکولین کو سکیش کے فراڈ سے متعلق پیشگی معلومات ہوں۔ سکیش نے جیکولین سے ایک بزنس مین کے طور پر ملاقات کی، کاروباری افراد کے خلاف اکثر کئی مقدمات ہوتے ہیں، آج جیکولین ایک مشہور شخصیت ہونے کی قیمت چکا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا

ای ڈی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی تفتیش پولیس کی تفتیش سے مختلف ہے اور منی لانڈرنگ کے ملزمان اصل جرم میں ملوث افراد سے الگ ہو سکتے ہیں۔