رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا

Apr 25, 2025 | 12:04:PM
رجب بٹ نے پاکستان واپسی سے متعلق دوٹوک اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے وطن واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا۔

 دبئی میں قیام پذیر رجب بٹ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں اپنی حالیہ زندگی، مستقبل کے منصوبوں اور پاکستان واپسی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

نادرعلی کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے رجب بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہاانشا اللہ میں واپس پاکستان آؤں گا، کیوں نہیں آؤں گا، میرا ملک ہے میں ضرور واپس آؤں گا،تاہم ابھی حالات سازگار نہیں، اورمجھے کچھ "ہائی کمانڈز" سے اجازت درکار ہے۔

توہینِ مذہب کے حوالے سے رجب بٹ کا کہنا تھامیں نے ایسا کچھ نہیں کہا یا کیا، مسلمان خاندان سے ہوں، ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔ اگر کسی کو ان کے الفاظ سے دکھ پہنچا تو وہ اللہ کے گھر بیٹھ کر بھی معذرت کر چکے ہیں، اور اب بھی دل سے معافی مانگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑہ کی ہالی ووڈ فلم"ہیڈز آف اسٹیٹ" کا ٹریلر جاری

رجب بٹ نے کہا یہ معذرت اس لیے نہیں کہ مجھے پاکستان آنے دیا جائے، بلکہ اگر میں مجرم ہوں تو قانون سزا دے گا، اور اگر بے گناہ ہوں تو بری کر دے گا۔

رجب بٹ کی حالیہ گفتگو نے ایک بار پھر عوامی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔