پریانکا چوپڑہ کی ہالی ووڈ فلم"ہیڈز آف اسٹیٹ" کا ٹریلر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اورہالی ووڈکی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور جان سینا کی فلم "ہیڈز آف اسٹیٹ" کا ٹریلر جاری کردیا گیاجبکہ فلم دوجولائی کوریلیزہوگی۔
فلم میں پریانکا چوپڑا عالمی سازش کے خلاف مشن پر ایکشن کرتی نظر آئیں گی،فلم میں ایکشن کے ساتھ ساتھ کامیڈی کا تڑکہ بھی ہوگا۔
اس فلم میں پریانکا چوپڑا، جان سینا، ادریس ایلبر اور جیک کوائیڈ اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم کی ہدایت کاری ایلیا نیشولر نے کی ہے۔
"ہیڈ آف اسٹیٹ"کی کہانی امریکی صدر (جان سینا) اور برطانوی وزیر اعظم (ادریس ایلبر) کے گرد گھومتی ہے جو دشمن کے علاقے میں پھنس جاتے ہیں،پریانکا چوپڑا ایم آئی 6 ایجنٹ "نوئل بِسے" کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو ان دونوں رہنماؤں کو بچانے اور ایک بین الاقوامی سازش کو روکنے کی مہم پر نکلتی ہے۔
فلم 2 جولائی کو پرائم ویڈیو پر انگریزی کے ساتھ ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:62 سالہ ڈیمی مور دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
پریانکا چوپڑارواں سال کے دوران ایس ایس راجمولی کی فلم SSMB29 میں مہیش بابو کے ساتھ بھی نظر آئیں گی، جو ان کی تقریباً 20 سال بعد تیلگو سینما میں واپسی ہوگی، اس کے علاوہ وہ The Bluff اور Citadel سیزن 2 میں بھی اداکاری کے جوہردکھاتی نظرآئیں گی۔