آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر نامعلوم سمت سے پروجیکٹائل حملہ،2افراد زخمی

Sep 24, 2026 | 09:09:AM
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز پر نامعلوم سمت سے پروجیکٹائل حملہ،2افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار بحری جہاز کو نامعلوم سمت سے پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

برطانوی بحریہ کے میری ٹائم سیفٹی واچ ڈاگ کے مطابق واقعے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ آبنائے ہرمز میں پھنس گیا ہے، رپورٹ کے مطابق جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ادارے کے مطابق اب تک ماحولیاتی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے صدر کا انتخاب، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا