پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز)پاکستان سٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 291 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 236 پر پہنچ کر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 46 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا، واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سونے اور چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار