سونے اور چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

Sep 24, 2025 | 15:51:PM
 سونے اور چاندی کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 398800 روپے کی ریکارڈ سطح پر برقرار رہے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 341906 روپے ہے.

یہ بھی پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کیلئےخصوصی پیکیج ،فیس معاف
فی تولہ چاندی کی قیمت 4637 روپے پر برقرار ہے،دوسری جانب  انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 3770 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح  رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 5ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔