شہبازشریف نے تقریر میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومتی اقدامات کا ذکر نہیں کیا، شاہ محمود قریشی 

Sep 24, 2022 | 00:15:AM
تحریک انصاف کے رہنما، شاہ محمود قریشی، وزیراعظم کی تقریر، ردعمل،
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم نے اچھا کیا سیلابی تباہ کاریوں کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کو ان کی ذمہ داریاں بتائیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود وزیراعظم اور ان کی حکومت نے اس سلسلے میں کیا کیا، شہبازشریف نے تقریر میں اپنی حکومت کے اقدامات کا ذکر نہیں کیا۔
 شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ماحولیاتی تبدیلی نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے، ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کو پوری شدت سے متاثر کیا ہے، وزیراعظم نے اچھا کیا سیلابی تباہ کاریوں کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک کو ان کی ذمہ داریاں بتائیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خود وزیراعظم اور ان کی حکومت نے اس سلسلے میں کیا کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ شہباز شریف اور ان کے بھائی کی حکومت میں ماحولیاتی تبدیلیوں پر کیا اقدامات کئے، 4 دہائیوں میں انہوں نے پانی ذخیرہ کرنے کی جگہیں بنائی ہوتی تو یہ تباہی نہ ہوتی،انہوں نے کہاکہ یہ پانی جو آج ہمیں تباہ کررہا ہے یہ استعمال کیلئے جمع ہوتا، یہ پانی کم پانی والے علاقوں میں کاشت کے کام آتا، شہبازشریف نے تقریر میں اپنی حکومت کے اقدامات کا ذکر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطے میں مستحکم امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف