خطے میں مستحکم امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، وزیراعظم شہباز شریف

Sep 23, 2022 | 22:31:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت کو سمجھنا ہوگا دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں جنگ آپشن نہیں، خطے میں مستحکم امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت کو سمجھنا ہوگا دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں جنگ آپشن نہیں، خطے میں مستحکم امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ خطاب میں بھی محسوس کر رہاہوں کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہوں ، سیلاب کی تباہی کی فرسٹ ہینڈ معلومات آپ تک پہنچانے آیا ہوں،وزیراعظم نے کہاکہ 40 دن اور40 راتیں بارشیں ہوتی رہیں اور سیلاب آتے رہے، آج بھی پاکستان کا بڑا حصہ سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان میں سیلاب سے خواتین اور بچوں سمیت 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں ،1500 سے زائد افراد سیلاب کے باعث جاں بحق ہوئے ،سیلاب کی وجہ سے لوگوں کو جانی ومالی نقصان اٹھانا پڑا،370 پل سیلاب میں بہہ گئے، 10 لاکھ سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں ایسی قدرتی آفت کو نہیں دیکھا جس نے لوگوں کی زندگی بدل دی، ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے پاکستان شدید متاثر ہورہا ہے،ہمیں جن مسائل کا سامناہے اس کا سبب ہم نہیں ہیں ، ہمیں پہلے بڑھتے درجہ حرارت اب سیلاب کی تباہی کا سامنا ہے، دنیا میں جوکاربن فضا میں بھیجی جا رہی ہے پاکستان کا اس میں ایک فیصد حصہ بھی نہیں۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، بھارت کو سمجھنا ہوگا دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں جنگ آپشن نہیں، خطے میں مستحکم امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے،انہوں نے کہاکہ بھارت کے یکطرفہ عمل سے امن عمل متاثر ہوا، مقبوضہ کشمیر میںماورائے عدالت قتل کیا جارہاہے،مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں سپیکر کا فیصلہ غیر آئینی تھا،چیف جسٹس پاکستان