دلیپ کمار اور راج کپور کے مکانات عجائب گھر میں تبدیل کرنیکا فیصلہ

Sep 24, 2021 | 10:16:AM
دلیپ کمار اور راج کپور کے گھر
کیپشن: دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو عجائب گھر بنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کا ملبہ محکمۂ آرکیا لوجی نے اٹھا لیا ہے،تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور میں واقع دلیپ کمار کے مکان اور راج کپور کی حویلی کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام جاری ہے۔

حکومت کی جانب سے دلیپ کمار کا مکان اور راج کپور کی حویلی 2 کروڑ 30 لاکھ 57 ہزار روپے میں خریدی گئی ہے۔

 خیال رہے دونوں اداکاروں کے مکانات کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت شادی کے بندھن میں بندھ گئے