صدر زرداری سے ژاں ہنری ٹوڈ کی ملاقات،سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں انکے کردار کو سراہا

Oct 24, 2025 | 20:48:PM
 صدر زرداری سے ژاں ہنری ٹوڈ کی ملاقات،سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں انکے کردار کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اقوامِ متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات،صدر آصف علی زرداری نے عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں ژاں ہنری ٹوڈ کے کردار کو سراہا۔

ملاقات میں صدر مملکت نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کو خطے میں محفوظ و مربوط ٹرانسپورٹ کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا،انہوں نےکہا کہ پاکستان سڑک حادثات کے باعث اموات میں کمی کے لیے مؤثر ضابطہ سازی، نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے پُرعزم ہے،ملک میں سڑکوں کے ڈھانچے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں،پاکستان محفوظ، جامع اور پائیدار ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

 اس موقع پر ژاں ٹوڈ نے صدرِ مملکت کو بتایا کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً بارہ لاکھ افراد سڑک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،سڑکوں کی حفاظت کے لیے بہتر تعلیم، قانون نافذ کرنے، معیاری سڑکوں اور محفوظ گاڑیوں کی ضرورت ہے،سڑک حادثات کے باعث دنیا بھر میں ہر سال اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادویات خردبرد سکینڈل،نجی فارما کمپنی کا مالک گرفتار