پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں:فواد چودھری

Oct 24, 2025 | 12:03:PM
 پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں:فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی موجودہ قیادت کرائے پر لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ لازمی کہوں گا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے جس میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا امریکہ سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں۔ ہمارے لیے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو اور ایران بھی، امریکہ بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سینیئر ٹی وی اینکر کی بیٹی کی  گھر پر موت، پولیس کی تصدیق

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ڈپلومیٹک فرنٹ پر نمایاں کامیابی حاصل کی، یہ خواب بھی حقیقت بنا کہ امریکا پاکستان کی حمایت اور تعریف کرے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب نے بھی پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

 تاہم ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی سفارتی کامیابیاں پی ٹی آئی کے لیے نقصان ہے۔ “حکومت کو عالمی طاقتوں کی جانب سے جتنی سفارتی حمایت حاصل ہو گی، اس کا پی ٹی آئی کو نقصان تو ہو گا نا۔ 

اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کوملک میں استحکام لانے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں خیبر پختونخوا حکومت کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےگزشتہ روز  ذمہ دارانہ  بیان دیا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی 2021 میں  پی ٹی آئی دور  میں لگی تھی۔

 
 

آخر میں انہوں نے پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔