شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں نے وزن کیسے کم کیا ؟نئی بحث چھڑگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن میں حیرت انگیز کمی نے نئی بحث چھیڑ دی۔
شگفتہ اعجازان دنوں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نےاپناوزن بہت زیادہ کم کرلیاہے جس کے بعد ان کی لک ہی بدل گئی ہے اوروہ اپنی عمرسے چھوٹی دکھائی دینے لگی ہیں۔
شگفتہ اعجازکی بیٹیاں بھی جن کا وزن زیادہ تھا اب بےحد پتلی نظر آرہی ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ان کی تصاویر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ اور ان کی بیٹیاں یہاں تک کہ داماد بھی وزن کم کرنے کیلئے آف لیبل استعمال کیے جانے والے انجیکشن اوزیمپک کا استعمال کر رہے ہیں جوذیابطیس کے مریضوں پر استعمال ہوتا ہے تاہم اس سے وزن بھی تیزی سے گرتا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ اتنے کم وقت میں بغیر کسی وزرش اور ڈائیٹ کے اس طرح پوری فیملی کا وزن اچانک کم ہوجاتا اس بات کا اشارہ ہے کہ اوزیمپک ہی استعمال کیا ہےکیونکہ ان دنوں اس سے وزن کم کرنا ایک ٹرینڈ بن چکا ہے ،بھارتی فنکار بھی اس کا استعمال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ امر خان کی دیوالی پر بولڈ ڈریسنگ،صارفین برس پڑے
شگفتہ اعجاز یا ان کی بیٹیوں کا اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ، تاہم کچھ ماہ قبل اداکارہ کے شوہر انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں شوہر کے جانے سے بڑی تبدیلی آئی ہے اور وہ 6 ماہ بعد اس صدمے سے باہر آئی ہیں۔