اداکارہ امر خان کی دیوالی پر بولڈ ڈریسنگ،صارفین برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ امر خان دیوالی پر بولڈ ڈریسنگ کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
گزشتہ سالوں کی طرح ہر سال بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے ہندو فنکاروں کےساتھ دیوالی کا تہوار منایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں،ان تصاویر میں فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے دیوالی کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم کئی اداکاراؤں کو ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جن میں اداکارہ امر خان بھی شامل ہیں، انہوں نے گہرے سُرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی تاہم اس کا بلاؤز انتہائی نامناسب تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کا تہوار منانا غلط ہے، تاہم اگر ساتھیوں سے اظہار محبت کیلئے منا بھی رہی ہیں تو غیر اخلاقی اور بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں؟ جبکہ دیگر نے اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا کی۔