حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم

Oct 24, 2025 | 09:17:AM
 حرا مانی کی ساڑھی میں بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین برہم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زد میں آ گئیں۔
اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں ساڑھی میں اپنا فوٹو شاٹ شیئر کیا جس میں وہ کافی پُرکشش نظر آرہی ہیں ،تاہم صارفین نے اداکارہ کے لباس کو نامناسب اور حد سے زیادہ بولڈ قرار دیاہے۔


ایک صارف نے لکھا کہ بیٹے بڑے ہو رہے ہیں اور ان کی ماں ایسی تصاویر بنوا رہی ہیں۔

 ایک اور کمنٹ آیا یہ سب اسی نظام کی ڈیمانڈ ہے جس میں یہ لوگ کام کرتے ہیں،ایک صارف نے طعنہ دیا کہ جسم کو بھی ڈھانپ لیا کریں، اس طرف بھی توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:رام چرن کی اہلیہ اپاسنا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع
حرامانی نے اس سے قبل بھی ساڑھی میں بارش میں بھیگتے ہوئے فوٹو شاٹ کروایا تھا جس پر انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔