مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

Oct 24, 2023 | 10:26:AM
مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کہیں دھوپ کہیں بادلوں کا سایہ،ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا،  آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کے کوئی امکانات نہیں ،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور کی مجموعی شرح 170 ریکارڈ کی گئی ہے، فضائی آلودگی نے شہریوں کا سانس لینا دشوار کر دیا،شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 310 پر پہنچ گی جبکہ لاہور کی آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر پوزیشن برقرار ہے۔ فیز8ڈی ایچ اے 215،سید مراتب علی روڈ پرشرح171ریکارڈ، جوہرٹان170، مال روڈ پر آلودگی کی شرح156ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا ہو گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورمغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، اس دوران بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔