پی ٹی آئی لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی کے6 ہزارجوان اسلام آباد پہنچ گئے

Oct 24, 2022 | 21:38:PM
پاکستان تحریک انصاف، احتجاجی کال، سندھ پولیس، ایف سی، اسلام آباد، پہنچ گئی
کیپشن: سندھ پولیس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاجی کال کے پیش نظر سندھ پولیس اور ایف سی اسلام آباد پہنچ گئی۔ 
ذرائع کے مطابق ابھی تک سندھ پولیس سمیت چھ ہزار اہلکار پہنچے ہیں۔ سندھ پولیس کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ٹھہرایا گیا ہے۔ایف سی کانسٹبلری کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار ڈیوٹی کیلئے اسلام آباد فیصل مسجد میں اپنی گاڑیوں سمیت پہنچ گئے ہیں۔ فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری ٹھہرے ہوئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ ایف سی کی کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں ٹھہرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست اوڈیسہ میں کل عام تعطیل کا اعلان