دوسرا ٹیسٹ ،تیسرا روز، جنوبی افریقی ٹیم کوبھارت کے خلاف 314 رنز کی برتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھارت کے خلاف 314 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی اننگز میں 151 اوورز کھیلتے ہوئے 489 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں سینورام 206 گیندوں پر 109 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
مارکو جینسن نے 91 گیندوں پر 93 رنز بنائے جس میں 7 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے، ٹریسٹان نے 112 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی ، ٹیمبا نے 41 سکور کیے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4، بمرہ، جدیجا اور سراج نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جواب میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر پویلین لوٹ گئی ، جسوال نے 58، سندر نے 48، کے آر راہول نے 22، کلدیپ یادیو نے 19 سکور کیے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے جینسن نے 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، سائمن ہیمر نے 3 اور مہاراج نے 1 وکٹ حاصل کی، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان 26 رنز بنا لیے ہیں ، ریکلٹن نے 13 ، مارکرم نے 12 رنز بنائے ۔
یہ بھی پڑھیں :انڈین کپتان شبمن گل پورے سال کیلئے دنیائے کرکٹ سے آوٹ