عمران خان سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن،فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال

Nov 24, 2025 | 17:41:PM
عمران خان سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن،فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے عمران خان  سے ملاقات کیلئے6وکلاء رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی۔ 

 فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجا اور نعیم پنجوتھہ کے نام شامل ہیں،فیصل ملک، عمران پاشا اور عابد حفیظ ورک کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں،وکلاء رہنما کل منگل کو بانی پی ٹی آئی سے  ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشری بی بی کی فیملی بھی ملاقات کیلئے کل اڈیالہ جیل آئے گی۔

علاوہ ازیں، پی ٹی آئی نے بانی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل کی کال دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  عمان: قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان