عمان: قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

Nov 24, 2025 | 16:49:PM
عمان: قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عمان کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے رواں ہفتے دو روزہ سرکاری تعطیلات مقرر کر دی ہیں۔

یہ تعطیلات قومی دن کی مناسبت سے دی جا رہی ہیں، جن کے  دوران تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے، قومی دن کے موقع پر 26 ، 27 نومبر بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل ہوگی جبکہ معمول کا کام اتوار  30 نومبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

عمان پہلی بار 2025 میں قومی دن دو روز تک منائے گا، یہ تبدیلی سلطان ہیثم بن طارق کے شاہی فرمان کے تحت کی گئی ہے۔

 اس سے قبل قومی دن 18 نومبر کو منایا جاتا تھا تاہم نئی تاریخوں کے نفاذ سے شہریوں اور مقیم افراد کو زیادہ وقت ملے گا تاکہ وہ قومی تقریبات میں بھرپور انداز میں شریک ہوں، ملک کی تاریخ، ثقافت اور یکجہتی کا جشن منائیں اور ترقیاتی کامیابیوں پر فخر کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :  ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی