ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب روپے کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں 1.1 بلین ڈالر (280 ارب روپے) کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ کے شیئرز کی شدید گراوٹ کے بعد ان کی دولت میں 1 . 1 بلین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
رواں برس ستمبر میں ٹرمپ کی دولت 3 .7 بلین ریکارڈ کی گئی تھی جو اب6.2 بلین ڈالر ہے۔
رواں ہفتے ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز شدید گراوٹ کے بعد 10.18 ڈالر تک آگئے۔
مزید پڑھیں:دبئی نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا
ٹرمپ کی دولت کو اگلا نقصان کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی پہنچایا جس سے ٹرمپ کی دولت میں یہ کمی ریکارڈ کی گئی۔
فوربز کے مطابق گزشتہ سال سے رواں برس کے ستمبر تک ٹرمپ کی مجموعی دولت میں 3 بلین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
دولت میں اس اضافے کے بعد امریکی صدر فوربز کی امریکا کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201 نمبر پر آگئے تھے۔
ٹرمپ کی دولت میں یہ اضافہ زیادہ تر ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری کے بعد ریکارڈ کیا گیا تھا۔