دبئی نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا

Nov 24, 2025 | 12:41:PM
دبئی نے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دبئی نے 28-2026 کے لیے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کے تین سال کے بجٹ کا حجم 302.7 ارب درہم ہے۔

 دبئی کی آمدن 329.2 ارب درہم ہے جبکہ 5 فیصد سرپلس متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2026 کے لیے 99.5 ارب درہم اخراجات کی منظوری دی گئی ہے۔

 سماجی شعبے کے لیے 28 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔انفرا اسٹرکچر پر 48 فیصد خرچ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ میں آئندہ برس ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان

اس حوالے سے دبئی حکومت نے کہا کہ دبئی کے جی ڈی پی کو 10 برس میں دگنا کیا جائے گا، دنیا کی ٹاپ 3 شہری معیشتوں میں شامل ہونا ہے۔

دبئی حکومت نے کہا کہ دبئی کیش لیس اسٹریٹیجی پر مزید تیزی سے پیش رفت کرنا ہوگی۔

 حکومتی کانٹیکٹ سینٹر سروسز حکومت اور عوام رابطہ مزید آسان بنائے گی۔