انگلینڈ میں آئندہ برس ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان

Nov 24, 2025 | 10:36:AM
انگلینڈ میں آئندہ برس ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بر طانوی حکومت نے آئندہ برس کیلئے انگلینڈ میں ریل کے کرائے منجمند کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ 2027 تک انگلینڈ میں ریگولیٹڈ ریل کے کرایوں کو منجمند کرنے کا  فیصلہ کرلیاگیا ہے جس میں سیزن ٹکٹ اور آف پیک ریٹرن شامل ہیں۔
 رپورٹس کے مطابق اس فیصلے سے روٹس پر سفر کرنے والوں کی300 پاؤنڈ تک کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری
واضح رہے کہ انگلینڈ میں رواں برس مارچ 2025 میں ریل کے کرایوں میں  4.6 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔