خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل

Nov 24, 2025 | 00:10:AM
خالدہ ضیاء کی طبیعت ناساز،ہسپتال داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی طبعیت ناساز ہو گئی ،انہیں  ڈھاکہ  کے ہسپتال میں  داخل کروا دیا گیا ہے۔

 خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ خالدہ ضیاء کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

خالدہ ضیاء کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں گٹھیا (آرتھرائٹس)، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایشیا کپ رائزنگ سٹارز فائنل :پاکستان نےبنگلہ دیش کو سپر اوور میں ہرا دیا