کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین خیریت کے ساتھ  روانہ ہو گئی

May 24, 2026 | 19:52:PM
کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین خیریت کے ساتھ  روانہ ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد) کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین خیریت کے ساتھ  روانہ ہو گئی۔

 ڈی ایس ریلوے  جمشید عالم نے بتایا کہ  عید کے موقع پر کراچی سے دو عید سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے شام سات بجے روانہ ہوئی۔ 

آج روانہ ہونے والی عید سپیشل ٹرین میں 702 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن اس ٹرین میں گنجائش سے کچھ زیادہ ،  743 مسافر  کراچی سے راولپنڈی کے لیے سفر کر رہے ہیں۔ 

عید کے لئے کراچی سے اپنے شہروں کو جانے والے مسافروں کے دباؤ کو مینیج کرنے کے لئے ریلوے نے معمول کے مطابق چلنے والی ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔ اس کے باوجود تمام ٹرینیں مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی جا رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شدید گرمی کہاں کہاں پڑے گی؟ تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گا؟ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ آگئی 

یہ بھی پڑھیں:  ہیٹ ویوو کے دوران ہیٹ سٹروک ہونے کا پتہ کیسے چلتا ہے؟