عورت کارڈکے بغیرخواتین مؤثر انداز میں اپنے حقوق کی بات کریں:صنم سعید
مؤثر کمیونیکیشن ہی تبدیلی لانے کی اصل کنجی ، خواتین اپنا مؤقف وقار اور اعتماد کےساتھ پیش کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صنم سعید نےکہا ہے کہ خواتین کو اپنے حقوق کے لیے عورت کارڈ استعمال کرنے کے بجائے مؤثر انداز میں بات کرنی چاہیے۔
صنم سعید نے ایک حالیہ انٹرویومیں خواتین کے حقوق اور ورک پلیس میں برابری سے متعلق اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کی تحریک اب بھی کئی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، اصل مسائل جیسے تعلیم، وراثت، عزت کے نام پر قتل اور مساوی تنخواہوں پر توجہ دینے کے بجائے اکثر غیر ضروری تنازعات زیرِ بحث آ جاتے ہیں۔
صنم سعیدکے مطابق خواتین کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ مجھے یہ حق صرف اس لیے دیا جائے کیونکہ میں عورت ہوں بلکہ اس بات پر زور دینا چاہیے کہ یہ بنیادی انسانی اور پیشہ ورانہ حق ہے جس کا ہر فرد حقدار ہے،مؤثر کمیونیکیشن ہی تبدیلی لانے کی اصل کنجی ہے اور خواتین کو اپنے مؤقف کو وقار اور اعتماد کے ساتھ پیش کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:فہد مصطفیٰ کا نیا فیشن سٹائل، سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گیا
اداکارہ نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بیٹے کی پیدائش کے بعد میری زندگی میں بے شمار مثبت تبدیلیاں آئیں اور میں اسے اپنی خوش قسمتی قرار دیتی ہوں،بچے واقعی زندگی میں برکت لے کر آتے ہیں اور میرے بیٹے کی آمد کے بعد مجھے کیریئر میں کئی بڑی کامیابیاں ملیں، جن میں ڈرامے کی کامیابی اور کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی شامل ہے۔