فہد مصطفیٰ کا نیا فیشن سٹائل، سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار وجہ ان کی اداکاری نہیں بلکہ منفرد فیشن سٹائل ہے۔
فہد مصطفیٰ ان دنوں اپنی آنے والی ہارر فلم زومبیڈ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی پروموشن کے دوران اداکار روزانہ نئے اور منفرد انداز اپناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے ایک انسٹاگرام فِٹ چیک ریِل میں براؤنش گرے اوور سائزڈ کوٹ، الٹرا وائیڈ لیگ پینٹس اور لمبے بالوں کے ساتھ اپنا نیا لک مداحوں کو دکھایا، تاہم ان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:امریکہ: بے صبری نے ہزاروں ڈالر جتوا دیئے
سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے فہد مصطفیٰ کے اسٹائل کو چھپری لک قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔
کچھ صارفین نے اداکار کے نئے انداز کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمر کے اس حصے میں انہیں زیادہ مچیور انداز اپنانا چاہیے۔
جبکہ بعض نے ان کے سٹائل کا موازنہ بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا سے بھی کیا۔
دوسری جانب فہد مصطفیٰ کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے منفرد فیشن سینس کو سراہا ۔
اور کہا کہ اداکار نئے انداز آزمانے کا حوصلہ رکھتے ہیں اور انہیں تنقید کے بجائے اپنی پسند کے مطابق جینے کا حق حاصل ہے۔