امریکہ: بے صبری نے ہزاروں ڈالر جتوا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ریاست میری لینڈ کی سینٹ میریز کاؤنٹی کے رہائشی نے بتایا کہ وہ کیلیفورنیا شہر کی تھری ناچ روڈ پر واقع ایک سٹور میں گیم کھیلنے گیا تھا.
لیکن گیم کھیلنے کے لیے موجود لگی لمبی قطار دیکھ کر اُس کا صبر جواب دے گیا۔
انتظار سے تنگ آکر اُس نے کاؤنٹر سے 5 ڈالر والے چار 20 ایکس سکریچ آف ٹکٹ خرید لیے۔
انہی میں سے ایک ٹکٹ نے اُس کی زندگی بدل دی اور اس کو 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جتوا دیا۔
خوش نصیب شخص کا کہنا ہے کہ اس انعامی رقم سے وہ اپنے گھر کا قرض ادا کرے گا۔
ساتھ ہی اُس نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی لاٹری کھیلتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: معاہدہ ہواتوبھی آبنائے ہرمزایران کےکنٹرول میں رہےگی؛ خاتم الانبیا بریگیڈ