معاہدہ ہواتوبھی آبنائے ہرمزایران کےکنٹرول میں رہےگی؛ خاتم الانبیا بریگیڈ

 آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ کے راستے، اوقات اور میری ٹائم لائسنسوں کا اجرا ایرانی حکام ہی کریں گے

May 24, 2026 | 09:25:AM
 معاہدہ ہواتوبھی آبنائے ہرمزایران کےکنٹرول میں رہےگی؛ خاتم الانبیا بریگیڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے امریکہ ایران معاہدہ ہواتوبھی آبنائے ہرمزایرانی انتظامیہ کےکنٹرول میں رہےگی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ کے راستے، اوقات اور میری ٹائم لائسنسوں کا اجرا ایرانی حکام ہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ؛چمن ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ،ٹرین ٹریک سے اترگئی
دوسری طرف اسماعیل بقائی کاکہناہے کہ پاکستانی قیادت کی ثالثی کوششیں تجاویز کے تبادلے میں اہم کرداراداکررہی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا عمل پیچیدہ اور وقت طلب ہیں،مختلف نکات اور تجاویز پر تبادلہ خیال جاری ہے، تاہم بعض معاملات پر اب بھی اختلافات برقرار ہیں اور دونوں جانب سے تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔