بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشتگرد نیٹ ورکس ناکام بنائیں گے:حنیف عباسی

وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ دہشت گردی قرار دیا ہے

May 24, 2026 | 11:56:AM
بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشتگرد نیٹ ورکس ناکام بنائیں گے:حنیف عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے  کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ بزدلانہ دہشت گردی ،ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔
محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا،پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران آج بھی پہلے کی طرح ثابت قدم اور ناقابلِ شکست ہے:صدر مسعود پزشکیان

یاد رہے کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی،دھماکے کے نتیجے میں انجن سمیت تین کوچز پٹری سے اتر گئیں جبکہ دو کوچز الٹ گئیں،سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹرک اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔