ایران آج بھی پہلے کی طرح ثابت قدم اور ناقابلِ شکست ہے:صدر مسعود پزشکیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران آج بھی پہلے کی طرح ثابت قدم اور ناقابلِ شکست ہے۔
انہوں نے کہا کہ خرم شہر، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز جیسے اسٹریٹجک خطے ایران کی قومی شناخت اور طاقت کی علامت ہیں۔
صدر کے مطابق اس شہر کے عوام نے ماضی میں دشمن کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی مزاحمت کے ذریعے دنیا کو اپنی طاقت کا پیغام دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ “مزاحمت، قربانی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب” ایرانی ثقافت اور تاریخ کا حصہ ہیں اور یہی جذبہ ملک کی موجودہ پالیسی اور قومی سوچ میں بھی جھلکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور امریکا میں ممکنہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
خرم شہر ایران عراق جنگ کے دوران شدید لڑائی کا مرکز رہا ہے اور اسے ایران میں مزاحمت کی علامت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔