پاکستان میں 1 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ،2 مرتبہ کمی

May 24, 2026 | 09:06:AM
پاکستان میں 1 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ،2 مرتبہ کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تین بار اضافہ جب کہ دو بار کمی کی گئی ہے۔

تاہم حالیہ دو بار مسلسل کمی کے باوجود شہری اب بھی پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل 400 روپے فی لیٹر سے زائد قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں۔ 

دستاویزات کے مطابق ایک ماہ میں ہائی سپیڈ ڈیزل 61روپے 16 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر صرف 11 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی۔

 اس طرح کمی نکالنے کے باوجود ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 49روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان