ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

May 24, 2026 | 08:39:AM
ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ابراہیم قریشی ،سعد راجا، اقصیٰ شیخ )ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج شدید گرمی اور خشک موسم کا راج رہے گا، جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث شہری گرمی کی شدت محسوس کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا،صبح کے وقت درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن کے دوران پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، دوسری جانب کشمیر، گلگت بلتستان، چترال اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

ادھر لاہور میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے جہاں صبح سویرے درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری رہنے کی پیشگوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیٹ فیول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کراچی میں بھی گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، شہر میں جنوب مغرب سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔