بھارت میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی

May 24, 2025 | 09:53:AM
 بھارت میں بننے والے آئی فون پر 25 فیصد ٹیرف، ٹرمپ نے دھمکی دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایپل نے بھارت میں فونز کی تیاری جاری رکھی تو اسے 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے آئی فون پر 25 فیصد جبکہ یورپی یونین پر 50 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی  تاہم اب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیکس کا اطلاق یکم جون سے ہو جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے بھارت میں آئی فونز تیار نہ کرنے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایپل کمپنی کو انتباہ کیا کہ آئی فونز صرف امریکا میں تیار کیے جائیں، بھارت میں نہیں، اگر ایپل نے بھارت میں فونز کی تیاری جاری رکھی تو اسے پچیس فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:شہری ہو جائیں تیار،بادل جم کر برسیں گے

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکہ یورپی یونین سے تجارتی مذاکرات کرنے والا تھا۔

یاد رہے کہ 15 مئی کو قطر میں ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک سے کہا تھا کہ وہ بھارت میں آئی فونز تیار نہ کریں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈیا اپنے مفادات کا خیال خود رکھ سکتا ہے۔