کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا

May 24, 2023 | 11:41:AM
کراچی سے کوئٹہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سے کوئٹہ کیلئے قومی ائیرلائن کی پرواز سے  پرندہ ٹکراگیا جس کی وجہ سے اڑان کے 17 منٹ بعد ہی طیارے   کو واپس اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز  پی کے 310 نے صبح 8 بجکر 44 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے کوئٹہ کیلئے ٹیک آف کیا،اڑان کے 5 منٹ بعد طیارہ 5000 فٹ کی بلندی پر پہنچا تو پائلٹ نے ٹریفک کنٹرول کو واپسی کی اطلاع دی، اڑان کے 17 منٹ بعد پرواز 9 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس لینڈ کرگئی۔

 ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کی واپسی طیارے سے پرندہ ٹکرانے سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت ایئرپورٹ سے گرفتار