پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

May 24, 2023 | 09:44:AM
پی ٹی آئی کی سابقہ ایم این اے کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی سابقہ ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو جارہی تھیں،   ایف آئی اے حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے پرواز سے آف لوڈ کیا اور اُس وقت تک روک کر رکھا جب تک جہاز نے پرواز نہیں بھری۔

بعد ازاں  صائمہ ندیم کو باہر جانے کی اجازت دی گئی جہاں سے پولیس نے انہیں حراست میں لیا اور روانہ ہوگئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس پہلے سے بیرون ملک فرار ہونے والی پی ٹی آئی قیادت کی فہرست موجود ہے اور اُس فہرست میں صائمہ ندیم کا نام بھی شامل تھا۔
 یہ بھی پڑھیں: سیاسی پارہ ہائی! تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گر گئیں