سیاسی پارہ ہائی! تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گر گئیں

May 23, 2023 | 14:39:PM
سیاسی پارہ ہائی! تحریک انصاف کی بڑی وکٹیں گر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اوچ شریف سے پی ٹی آئی کے رہنما افتخار گیلانی اور عبدالرزاق نیازی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔

اوچ شریف کے حلقہ پی پی 250 سے پی ٹی آئی امیدوار افتخار گیلانی نے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔ افتخار گیلانی نے اپنا پارٹی ٹکٹ واپس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ افتخار گیلانی 5 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی واقعات،نامزدشرپسندوں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے:وزیر اعلیٰ پنجاب

دوسری جانب عبدالرزاق نیازی نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی کو چھوڑ رہا ہوں اور اپنا ٹکٹ بھی واپس کر رہا ہوں، پاکستانی عوام کو فوج کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے، 9 مئی کو جو ہوا اچھا نہیں ہوا۔