پہاڑی تودہ گر گیا۔ چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانیوالی 5خواتین جاں بحق

May 24, 2022 | 20:56:PM
 پہاڑی تودہ گر گیا۔ چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانیوالی 5خواتین جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  راولپنڈی کے علاقےتھانہ کہوٹہ کے  قریبی گاؤں دیہگل میں پہاڑی تودہ گرنے سے چشمہ سے پانی بھرنے کیلئے جانے والی 5خواتین  زندگی کی بازی ہار گئیں۔

 ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین کو  ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا ہے،جاں بحق ہونے والی خواتین میں گلفرین عمر 50 سال، نمرہ بی بی عمر30 سال، عائشہ جاوید21سال اور شبنم بی بی عمر42سال جبکہ زخمیوں میں ثوبیہ عمر 40سال، علیشہ عمر 17سال اور ایمان عمر14 سال شامل ہیں،تمام خواتین کا تعلق نڑھ کے علاقہ دیہگل سے ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اہلیان علاقہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی۔