پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن سے ن لیگ کا چہرہ عیاں ہو گیا، عمران خان 

May 24, 2022 | 01:36:AM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، لانگ مارچ، پارٹی رہنمائوں، گرفتاریوں،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ سے قبل پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں پر کہاہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے،رہنماﺅں اور کارکنان کیخلاف کریک ڈاﺅن سے ن لیگ کا چہرہ عیاں ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں ہوتی ہے ایسی حرکتیں کرتی رہتی ہے ،ن لیگ کے اقتدار میں فسطائیت کے اقدامات ہمارے لئے نئے نہیں ہیں ،چیئرمین عمران خان نے کہاکہ کریک ڈاﺅن ہینڈلرزسے متعلق بھی سنجیدہ سوالات بھی اٹھاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ چکی، حماد اظہر