عالمی تیل منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ !حکومت نے اہم اعلان کردیا 

Mar 24, 2026 | 19:43:PM
عالمی تیل منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ !حکومت نے اہم اعلان کردیا 
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت نے عالمی منڈی میں پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کے پیش نظر عالمی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا مسلسل جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو پر بریفنگ دی گئی۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے لیے پالیسی سازی جاری ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں،سپلائی اور اسٹاک سے متعلق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مکمل طور پر مستحکم ہے،خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر برقرار ہیں،درآمدی معاہدوں کے باعث آئندہ ہفتوں میں بھی سپلائی متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے،مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کی بڑی کھیپ پہلے ہی بک کر لی گئی ہے،مزید درآمدی جہازوں کی آمد سے ذخائر میں مزید اضافہ کیا جائے گا،بندرگاہوں سے ریفائنریز اور پمپوں تک ترسیلی نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے۔

  اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں،ریفائنریز کو مکمل صلاحیت پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی،پیداوار میں تسلسل کو توانائی کے استحکام کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے،مختلف ممالک سے تیل کی خریداری کے لیے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے،ذخیرہ اندوزی اور سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کے متعلق خبریں جعلی قرار