مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 3 بھائی کشمور سے اغوا،بازیابی کیلئے 6 کروڑ تاوان طلب

Mar 24, 2024 | 15:09:PM
مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے 3 بھائی کشمور سے اغوا،بازیابی کیلئے 6 کروڑ تاوان طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاسر راجپوت)مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے  3 بھائی کشمور سے اغوا ،اغواکاروں نےمغویوں کی رہائی کیلئے6 کروڑ تاوان کا مطالبہ کردیا۔

تینوں بھائی گاڑی کی خرید و فروخت کیلئے کشمورگئےتھے ،اغوا ہونیوالوں کا بھائی عبدالرزاق بازیابی کیلئے قرآن لیکر کشمور پہنچ گیا۔

 اغوا ہونے والےدلدار حسین ،نثار احمد،زائد حسین جو کہ گاڑی کے خرید و فروخت کیلئےکشمور گئے تھے جن کو تقریباَ ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا، اغواکاروں نے مغویوں کی رہائی کیلئے6 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا ہے،مانسہرہ مغوی بھائیوں کا بھائی عبدالرزاق نے بھائیوں کی بازیابی کیلئے قرآن کا واسطہ دے دیا، قرآن لے کر کشمور پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 1198 پتنگیں برآمد،68افرادگرفتار