تونسہ شریف: ٹرالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحق

Mar 24, 2024 | 14:28:PM
 تونسہ شریف میں گھالی گیپ کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت بزدار) تونسہ شریف میں گھالی گیپ کے قریب انڈس ہائی وے پر حادثے میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا۔

بستی بیٹ اشرف کے رہائشی 18سالہ محمد حنیف اور 55سالہ اللہ وسایا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ باپ بیٹا جت والا منڈی میں مویشی خریدنے جارہے تھے۔ 

ریسکیو کی جانب سے باپ بیٹے کی لاشیں تونسہ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

دوسری جانب پٹرولنگ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور کو فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کر لیا اور ٹرالر کو قبضے میں لے لیا۔