پنجاب حکومت کا ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ

Mar 24, 2024 | 14:07:PM
 پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کرتے ہوئے کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راودلشاد حسین) پنجاب حکومت نے ایسٹر پر 10 ہزار مسیحی خاندانوں کی کفالت کا فیصلہ کرتے ہوئے اُن  کیلئے 5 کروڑ کی گرانٹ جاری کردی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو شفاف انداز میں ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع کے 10 ہزار مسیحی خاندانوں کو 5 ہزار فی کس دیا جائے گا۔ مریم نواز نے مستحق مسیحی خانداز، معذور افراد، بیمار اور یتیم افراد کو گرانٹ کی تقسیم چار روز میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: گورنرپنجاب کا انتخاب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہے، چوہدری سالک حسین

چیف کوآرڈینیٹر مینارٹی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کے لیے فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ پنجاب کو ایسٹر گرانٹ کی تقسیم کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی ہے۔