گورنرپنجاب کا انتخاب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہے، چوہدری سالک حسین

Mar 24, 2024 | 12:59:PM
گورنرپنجاب کا انتخاب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہے، چوہدری سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کا کہناہے، گورنرپنجاب کا انتخاب پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ ہے، گورنر پنجاب کے فیصلہ پرہم سے مشاورت نہیں کی گئی،اس حوالے سے ہم نے اپنے طور پر انہیں کوئی مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چارج لینے پر اندازہ ہوا کہ منسٹری میں بھی ہر چیز بکتی ہے ادارے اندر سے کھوکھلے ہو چکے ہیں، جائز کام بھی لوگوں نے پیسے دے کر کرانے ہیں تو اسکا کوئی فائدہ نہیں، جائز کام بھی لوگوں نے پیسے دے کر کروانے ہیں تو اسکا کوئی فائدہ نہیں جلدبہتری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ  سمندر پار کستانیوں کیلئے منسٹری تفصیلی پلان بنا رہی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کیلئے پورٹل بنارہے ہیں، تاکہ براہ راست آگاہ رہیں،اوورسیز کو زمین خریدنے اور بیچنے کے لیے اب خرچہ کر کے پاکستان نہیں آنا پڑے گا. 

ان کا کہناتھا کہ  پہلے مرحلے میں سعودیہ،یو اے ای، امریکہ، انگلینڈ، سپین کے سفارتخانوں کو نادرا کیساتھ لنک کیا جائیگا،سفارتخانوں میں ہی بائیو میٹرک ہونے پر منتقلی جائیداد کے بیان دینے کی باقاعدہ ویڈیو بھی بنے گی،کامیابی کے بعد اسکا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلائیں گے،شاید مجھے اوورسیز پاکستانیوں کی دعاؤں سے یہ وزارت ملی۔

چوہدری سالک حسین نے  کہا کہ میں نے کبھی بھی یہ منسٹری نہیں مانگی تھی اور نہ ہی کوئی میرا پلان تھا،منسٹری آفس گجرات میں بنانے جا رہے ہیں جس کا اوورسیز کو فائدہ ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ محسن  نقوی آزاد امیدوار ہیں سینٹ کے ہم اور دیگر سیاسی جماعتوں انہیں سپورٹ کریں گے، حکومتی اتحادیوں کیساتھ وزارتوں کی نہیں ترقیاتی منصوبوں کی بات ہوئی، ہم نے کبھی چوہدری پرویز الہٰی کو یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کرنیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی اور ان کی فیملی سمجھتی ہے ہم جیل میں انہیں منانے کیلئےجاتے ہیں، مونس الہٰی نے خود چوہدری شجاعت حسین کو کہا کہ سیاست اپنی اپنی ہو گی،ہم نے پرویز الہی اور ان کی فیملی سے یہی کہا ہے کہ ہم سے نفرت کی وجہ تو بتا دیں.