پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 914 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 914 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 106 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی سٹاک ایکسچینج میں 400 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے۔