کالعدم ایکشن کمیٹی کے لیڈر شوکت نواز میر نے ریاست سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ) آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے میں ملوث کالعدم ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر نے ریاست سے معافی مانگ لی اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی یقین دہانی کروادی۔
ذرائع کنے بتایا ہے کہ شوکت نواز میر نے ریاست سے معافی بھی مانگ لی اور اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے ذمہ دار افراد کے ساتھ بات چیت میں معاملات طے پانے کے بعد شوکت نواز کو کالعدم ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی جانب واپس بھیج دیا گیا۔
شوکت نواز ایکشن کالعدم کمیٹی میں واپس جا کر اپنے وعدوں پر عمل کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اب شوکت نواز قیادت کے درمیان رابطوں کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے فیفا ورلڈ کپ میں 32 کے راؤنڈ میں پہنچنے کا راستہ؛ مصر اور بیلجئیم کیلئے امکانات کیا ہیں؟