کے-6 چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہُشے میں واقع کے-6 چوٹی پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ایک غیر ملکی کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیئر گیوم نامی فرانسیسی شہری، جو تین رکنی کوہ پیمائی ٹیم کا حصہ تھا، کے-6 چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ٹیم کے دیگر دو ارکان تاحال بیس کیمپ واپس نہیں پہنچ سکے جس کے باعث ان کی موجودہ صورتحال اور مقام کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مقامی پولیس اور رضاکاروں پر مشتمل ایک ریسکیو و ریکوری ٹیم کو فوری طور پر علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ لاپتہ کوہ پیماؤں کا سراغ لگایا جا سکے اور حادثے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم ایکشن کمیٹی کے بنیادی ارکان انتشاری پالیسیوں سے نالاں، تقسیم نمایاں ہوگئی